ملک بھر میں پولیو مہم میں تیزی اور نئے پولیو کیسز کی سامنے آنے کی رپورٹ کے باوجود بھی پولیو کی ٹیمیں دوردراز علاقوں میں بچوں کو پولیو کی قطرے پلانے نہیں پہنچ سکے

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:29

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) ملک بھر میں پولیو مہم میں تیزی اور نئے پولیو کیسز کی سامنے آنے کی رپورٹ کے باوجود بھی پولیو کی ٹیمیں دوردراز علاقوں میں بچوں کو پولیو کی قطرے پلانے نہیں پہنچ سکے سرکار صرف پولیو کی اعزازیہ لینے کی حد تک محدوود۔تحصیل اورناچ کے درجنوں کلیوں میں پولیو کی ٹیموں نہیں گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بی این پی خضدار کے آرگنائزنگ کمیٹی ممبر میر محمد رفیق بزنجو نے گزشتہ روز وڈھ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے پولیو کے خاتمہ کیلئے عالمی اداروں سے امداد لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے لیکن افسوس کہ دیہاتی علاقوں میں پولیو کی ٹیمیں نہیں جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحصیل اورناچ کے مختلف کلیوں نندو دمب، کلی، سورگز،بارانی بینٹ،رگماس اور شڑ ی میں پولیو کی ٹیمیں نہیں آئے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کہ وہ تحصیل اورناچ کے علاقوں میں پولیو کی ٹیموں کے نہ آنے کا فوری نوٹس لیکر انہیں دوربار ہ سے ان علاقوں میں بھجواکر لوگوں کے بچوں کو پولیو کے قطر ے پلوائیں۔جبکہ پولیوکے رضاکاروں کے موقف کو جاننے کی کوشش کی کہ توان کا کہناتھا کہ انہیں کئی مہینوں سے اعزازیہ نہیں دیا گیا ہے اس لئے وہ پولیو کے مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ۔

دریں انثاء تحصیل وڈھ کے علاقہ پلی ماس میں بھی پولیو کی ٹیموں کے نہ جانے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں علاقہ سے تعلق رکھنے والے عبدالرزاق نامی ایک شخص نے پولیو ٹیموں کے نہ آنے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں بھی پولیو کی ٹیمیں نہیں آئی ہیں انہوں نے محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے ضلعی ذمہ داراں سے اپیل کہ وہ اپنے ٹیموں کو اس بات کا پابند کریں تاکہ دوردراز علاقوں میں پولیو سے بچے نہ رہ جائیں۔

متعلقہ عنوان :