عیدالاضحی پر بکثرت گوشت کھانے سے اسہال ،معدے میں خرابی ،ہائی بلڈ پریشر اور نظام انہضام کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے ،ڈی ڈی ہیلتھ سمبڑیال

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 20:48

عیدالاضحی پر بکثرت گوشت کھانے سے اسہال ،معدے میں خرابی ،ہائی بلڈ پریشر ..

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر بکثرت گوشت کھانے سے اسہال ،معدے میں خرابی ،ہائی بلڈ پریشر ،اور نظام انہضام کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے اسلئے ہمیں بھوک رکھ کر گوشت وغیرہ کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ایک تندرست شخص کو روزانہ 60گرام گوشت کھانا چاہیے بکثرت گوشت کھانے سے اسہال ،معدے اور جگر کی بیماریاں ،ہائی بلڈ پریشر اور نظام انہضام کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے لہذا بلڈ پریشر ہیپاٹئٹس ،معدہ ،جگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد گوشت کھانے سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

حکیم شیخ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گوشت کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے گوشت کھانے کے دوران سرکہ ،دہی کا استعمال کریں تاکہ مضر اثرات کو کم کیاجاسکے نیز گوشت کو سبزیوں اور دالوں میں ملاکر استعمال کرنے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔اسکے علاوہ گوشت پکانے کیلئے مصالحوں کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے ۔