حکومت کی ڈرگ آرڈیننس میں تبدیلی ، جرمانہ 2 لاکھ اور سزاء 2 سال تک دینے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 23:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) حکومت نے ڈرگ آرڈیننس میں تبدیلی کرتے ہوئے جرمانہ 2 لاکھ اور سزاء 2 سال تک دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے حکومت نے 1962ءء کے ترمیمی ڈرگ آرڈیننس میں ترمیم کرتے ہوئے جرمانے کی شرح کو 1 لاکھ سے 2 لاکھ تک جبکہ سزاء 2 سال کرنے کی منظوری دی ہے اس سے قبل محکمہ صحت میں کم سے کم جرمانہ 5 ہزار اور سزاء 6 ماہ تک ہوتی تھی ترمیمی آرڈیننس میں چیکنگ کے اختیارات ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو بھی دیدیئے گئے ہیں جو اپنے اپنے اضلاع میں ڈرگ آرڈیننس پر عملدرآمد کرائینگے۔