سوات ،مزید سات افرادڈینگی وائرس کا شکا ر،تعداد 228تک پہنچ گئی ،سیدوشر یف ٹیچنگ ہسپتال داخل

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 23:50

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) سوات میں مزید سات افرادڈینگی وائرس کا شکا ر،تعداد 228تک پہنچ گئی ،سیدوشر یف ٹیچنگ ہسپتال داخل ،تفصیلات کے مطابق سوات میں ڈینگی سے مزید چارفراد متاثر ہوئے ہیں جن کو سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال داخل کرادیا گیاہے ہسپتال زرائع کے مطابق اب تک سوات میں مجموعی طور228افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جن میں اب تک زیادہ تر مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو لوث چکے ہیں اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں 5 مریض زیر علاج ہیں جن میں دو مرداور تین خواتین شامل ہیں جبکہ چار مریض گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال سے فار غ کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :