معروف ماہر طبیعات سٹیفن ولیم ہاکنگ کی حقیقی زندگی پر مبنی ڈرامہ فلم ’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

فلم سات اکتوبر کو سینماء گھروں کی زینت بنائی جائیگی

اتوار 5 اکتوبر 2014 12:07

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء) معروف طبیعات دان کی حقیقی زندگی پر مبنی ڈرامہ فلم ’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جیمز مارش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی مشہور برطانوی ماہر طبیعات سٹیفن ولیم ہاکنگ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ہم جماعت لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ فلم میں سٹیفن ولیم کا کردار ایڈی ریڈ مین نے نبھایا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں فیلیسٹی جونز،ایمیلی واٹسن،ڈیوڈ تھیولس اور چارلی کاکس سمیت دیگر شامل ہیں۔ ٹم بیون کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 7 نومبر کو سینماء گھروں کی زینت بنا دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :