ایبولاوائرس کا شکارامریکی شہری کو باہر جانے کی اجازت،حکام غلطی پر شرمندہ

ڈیلاس شہر میں حکام نے ایبولا کے خطرے کا احساس کرتے ہوئے کئی افراد کی طبی چیکنگ کا عمل مکمل کر لیا

اتوار 5 اکتوبر 2014 12:27

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء)ابیولاوائرس میں مبتلا ہونے کے باوجودہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایک شخص تھومس ایرک ڈنکن کو ایئر پورٹ پر اسکریننگ کے بعد باہر جانے کی اجازت دیدی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیلاس شہر میں حکام نے ایبولا کے خطرے کا احساس کرتے ہوئے کئی افراد کی طبی چیکنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ اب پچاس افراد پر مزید کلینکل ٹیسٹ کئے جائینگے ۔

طبی حکام کے مطابق یہ پچاس وہ افراد ہیں جن کا ایبولا وائرس کے حامل مریض تھوماس ایرک ڈنکن کیساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کو ایبولا وائرس کے حامل مریض ڈنکن کا اسکریننگ کے بعد گھر بھیج دینے پر خاصی عوامی برہمی کا سامنا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوسی کا کہنا ہے کہ ڈیلاس میں کچھ غلط ضرور ہوا ہے لیکن بہت کچھ صحیح سمت پر جاری ہے۔ ڈاکٹر فوسی نے واضح طور پر کہا کہ ڈیلاس کے نواحی علاقے میں ایبولا کی وبا کا کوئی نشان موجود نہیں ہے۔ ڈیلاس کے طبی حکام نے ایبولا وائرس کے حامل مریض کے شمال مشرقی علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی کلینیکل صفائی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ اپارٹمنٹ کو طاقتور جراثیم کْش ادویات سے صاف کیا گیا ہے۔