مہمند ایجنسی کی تحصیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،تین پولیو ورکرز جاں بحق

پولیو ورکرز معمول کی مہم پر تھے کہ اچانک بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دھماکہ ہو گیا ، دو کارکن زخمی

بدھ 8 اکتوبر 2014 15:24

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل میں بارودی سرنگ میں دھماکے کے نتیجے میں تین پولیو ورکرز جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیو ورکرز معمول کی مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے کہ اسی دوران ایک بارودی سرنگ پر پاؤں پڑنے سے زوردار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 پولیو ورکرز جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :