کراچی شہرمیں ڈینگی کے کیسزکی تعداد600 تک پہنچ گئی

بدھ 8 اکتوبر 2014 15:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) کراچی شہرمیں ڈینگی کے کیسزکی تعداد600 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر میں انسدادِڈینگی کے لئے بنائی گئی ہیلتھ انسپکٹر کمیٹیاں غیرفعال ہوگئی ہیں،پرائیوٹ اسپتال مریضوں کے اعدادوشمار فراہم نہیں کر رہے،صرف سول اور 2نجی اسپتال مریضوں کے کوائف فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال شہر میں ڈینگی وائرس سے 9افراد انتقال کرچکے ہیں،رواں سال ڈینگی کے کیسزکی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 15فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :