عید الاضحی کے بعد علاقائی سطح پر صحتمند ماحول بارے پیدا ہونیوالی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،نشاط ضیاء قادری

بدھ 8 اکتوبر 2014 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ بلدیاتی ادارے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنائیں ،عید الاضحی پر آلائشوں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر2،3اور 4کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عید الاضحی کے موقع پر عوام کو در پیش بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی نمبر1اور 5کی مختلف کچرا کنڈیوں سے کچرے کی عدم منتقلی پر سخت برہمی کا اظہار اور متعلقہ عملے کی سرزنش کرتے ہوئے تاکید کی علاقائی سطح پر صاف ستھرے ماحول کے قیام کو اولین ترجیحی بنا ئی جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے آلائشوں کو اُٹھانے کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے محکمہ سنیٹریشن کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ آلائشوں کو بروقت اُٹھانے کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانوروں کی باقیات کو بھی فوری طور پر اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا جائے اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے حوالے سے ہنگامی پلان کے خاتمے کے بعد عید الاضحی کے چوتھے روز علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور کچرا کنڈیوں کی مکمل صفائی اور اس پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے حوالے سے خصوصی مہم چلا ئی جائیگی دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں سیوریج نظام کی ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کی کا رکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ 24گھنٹے کے اندر شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں سیوریج کے مسائل کو حل کیا جائے بعد ازاں شاہ فیصل کالونی نمبر5پر شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو دفنانے کے لئے تعمیر کئے ٹرینچز کا دورہ کرکے آلائشوں کو دفنان کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے شاہ فیصل زون کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹرینچز کو مکمل بند کرنے کے بعد جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تمام علاقوں میں انجام دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :