لائبیریا میں ایبولا کے کیسز میں کمی کا امکان ہے، صدر سرلیف

جمعرات 9 اکتوبر 2014 13:01

مونروویا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء)شمالی لائبیریا کے انتہائی دْوردراز دیہات اور قصبوں کے دورے پر گئی ہوئی خاتون صدر ایلن جونسن سرلیف نے کہا ہے کہ اْن کے لیے مختص کی گئی بین الاقوامی امداد کا عمل بہت سست ہے اور اگر یہ مناسب انداز میں پہنچ پاتی تو ایبولا وائرس پر کنٹرول کیا جا سکتا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق اپنے اسی دورے کے دوران صدر ایلن جونسن سرلیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائبیریا کے بعض حصوں میں ایبولا وبا میں کمی کے آثار ظاہر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا واضح طور پر کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا وبا میں کمی کا کوئی امکان نہیں اور ابھی بھی یہ قابو سے باہر ہے۔ لائبیریا کی صدر نے عالمی ادارہ?صحت کی اْس تنبیہ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگلے ماہ کے اختتام تک ایبولا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بیس ہز ار سے تجاوز کر سکتی ہے۔ لائبیریا میں ایبولا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔