مغربی افریقہ سے امریکا پہنچنے والے مسافروں کی طبی اسکریننگ میں سختی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 13:04

مغربی افریقہ سے امریکا پہنچنے والے مسافروں کی طبی اسکریننگ میں سختی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) امریکا کے کم از کم پانچ ہوائی اڈوں پر پہنچنے والی پروازوں میں اْن مسافروں کی طبی چیکنگ میں سختی کر دی جائے گی اور اترتے ہی اْن کے جسم کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اِس حوالے سے امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ یہ حفاظتی عمل کا ایک اور مرحلہ ہے۔

(جاری ہے)

امریکی شہر اٹلانٹا میں بیماریوں سے بچاوٴ کے قومی امریکی ادارے سی ڈی سی کے سربراہ تھامس فریڈن کا کہنا ہے کہ تمام تر کوششیں یہ ہیں کہ ایبولا وائرس مغربی افریقہ سے باہر نہ پھیل سکے۔

وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق جن پانچ ہوائی اڈوں پر کلینیکل اسکریننگ شروع کی جا رہی ہے ان میں نیویارک کا جے ایف کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ، واشنگٹن کا ڈیلس ایئرپورٹ،نیو جرسی کا نیوآرک ہوائی اڈہ، شکاگو کا اوہیر انٹرنیشنل اور اٹلانٹا کا ہارٹس فیلڈ جیکسن ایئرپورٹ شامل ہیں۔ یہ اسکریننگ پرسوں ہفتے شے شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :