پنجاب میں مزید 11افراد افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے ، مجموعی تعداد 207تک پہنچ گئی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 14:34

پنجاب میں مزید 11افراد افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے ، مجموعی تعداد ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں ڈینگی کے حملے جاری ، مزید 11افراد افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 207تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کا شکار ہونیوالے گیارہ افراد میں سے 8کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ ہولی فیملی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،جبکہ 2شیخوپورہ اور ایک کا تعلق اٹک سے ہے جنہیں میو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔رواں برس صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد207تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :