موسم کی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی کے باعث ڈینگی کے پھیلنے کے خطرات کم ہیں‘ ڈی سی او لاہور

جمعرات 9 اکتوبر 2014 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر بھر میں پوری جانفشانی کے ساتھ ڈینگی مہم کو جا ری رکھے ہوئے ہے اور انسدادِ ڈینگی سکواڈز گھر گھر جا کر اِن ڈور ،آؤٹ ڈور سرویلنس کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزیز بھٹی ٹاؤن میں انسداد ڈینگی ٹیموں کی انسپکشن کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی روانگی سے قبل تصاویر لے کر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور شام کو تمام ٹیمیں اپنی اپنی رپورٹس جمع کرواتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ڈینگی کے پھیلنے کے خطرات کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ڈینگی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ اس موذی وائرس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جائے۔

علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تما م ٹاؤنز کے ایڈمنسٹریٹرز ، ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی میں کام کرنے والے افراد اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :