ٹانک،پشتو کے معروف نابینا شاعر اور لوک گلوکار قطب خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

جمعرات 9 اکتوبر 2014 19:34

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء)پشتو کے معروف نابینا شاعر اور لوک گلوکار قطب خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ،نماز جنازہ گاؤں تتور میں ادا کردی گئی ،مرحوم کی عمر 55سال تھی،معروف پشتوشاعر قطب خان ٹانک کے گاؤں تتور کے رہائشی اور آنکھوں سے نابینا تھے انہوں نے پشتوں میں شاعری کی اپنی ایک کتاب "د زڑ سترگے"بھی لکھی نابینا ہونے کے باوجود بہترین شاعری کرنے پر پشتو کے متعدد ٹی وی چینلز نے ان پر پروگرام بھی ہوئے مرحوم کی عمر تقریباً55سال تھی اور پسماندہ گان میں 2بیٹے اور 6بیٹیاں چوڑی دی ہیں مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں تتور میں ادا کی گئی اور وہیں پر اسے سپرد خاک کردیا گیا ۔