1122 کو 13 سو کالز موصول ہوئیں،85ایمر جنسی تھیں اور45 سے زائد افراد کو موقع پرہی ابتدائی طبی امداد دی ،ڈی ای او چنیوٹ

جمعرات 9 اکتوبر 2014 19:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء)ریسکیو 1122 چنیوٹ کی ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر طاہرہ خان نے عید الاضحی کے ایام کے دوران ریسکیو سٹاف کی کارکردگی کو سر ہاتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 چنیوٹ کو 1300 کالز موصول ہوئی جن میں 85کالزایمر جنسی کالز تھیں اور45 سے زائد افراد کو موقع پرہی ابتدائی طبی امداد دی ، 54 افراد کو DHQ ہسپتال شفٹ کیا اور 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 چنیوٹ کی سروس فقط عوام کی خدمت کے لئے ہیں اور ہمارے نوجوانوں کا مقصد ہر لمحہ اپنے ضلع کی عوام کو بر وقت امداد پہنچانا ہے ۔