راولپنڈی میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،خواجہ سلمان رفیق

جمعرات 9 اکتوبر 2014 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اورصورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے جنگی بنیادو ں پر کام کرے․خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ ڈینگی کی پرورش اور پھیلاؤ کے حوالے سے انتہائی اہم ہے لہٰذا متعلقہ سرکاری محکمے اور ادارے عام شہریوں کے اشتراک اور تعاون سے ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کو ختم کرنے سمیت انسداد ڈینگی اقدامات میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ صورتحال کنٹرول میں رکھی جا سکے ․ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ․ اس موقع پر سیکرٹری صحت ملک جواد رفیق, کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید , ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال, چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کے علاوہ محکمہ صحت , ماحولیات , تعلیم, زراعت , ماہی پروری, ٹی ایم اوز راول ٹاؤن , پوٹھوہار ٹاؤن , پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد عمر اور دیگر متعلقہ محکمو ں کے حکام بھی موجود تھے ․مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت نے کہا کہ عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور گندگی کے ڈھیروں نیز بارشی پانی کے جوہڑوں کو ہنگامی بنیادو ں پر صاف کیا جائے اور اس مقصد کے لیئے متعلقہ محکمے جنگی بنیادوں پر کام کریں ․ انہو ں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے لیئے گھروں اور کمرشل مقامات کی چیکنگ کے علاوہ سرکاری عمارتوں , دفاتر کی سخت نگرانی کی جائے اور اگر کہیں سے ڈینگی لاروا برآمد ہو تو فورا سخت قانونی کاروائی کی جائے ․ اور اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ․خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ چیکنگ کے دوران گھروں کی چھتوں پر موجود پانی کی ٹینکیوں اور روم کولرز میں موجود پانی سے سب سے زیادہ ڈینگی لاروا مل رہا ہے ․ لہذا عام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان مقامات کی مکمل نگرانی کریں ․ انہو ں نے کہا کہ ہر شہری کی اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھرو ں اور ارد گرد کے مقامات سے ڈینگی لاروا کی افزائش کی ممکنہ جگہوں کو تلف کریں ․ سیکرٹری صحت ملک جواد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی بخار کے علاج کے حوالے سے پرائیویٹ معالجین کا کردار انہتائی اہم ہے ․ لہدا ان کی تربیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور باقاعدہ تصدیق کی جائے کہ پرائیویٹ معالجین نے متعلقہ تربیت مکمل کرلی ہے ․کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہا کہ ڈینگی ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے لہذا تمام تمام سرکاری ادارے اور عوام مل کر اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں․ انہو ں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے مگر انسداد ڈینگی مہم کو مزیدنتیجہ خیز بنانے کے لیئے مزید توجہ اور محنت کی ضرورت ہے ․چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے حوالے سے صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اورتمام متعلقہ ادارے ڈینگی لاروا کی چیکنگ اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں․ انہوں نے ڈینگی مہم کے لیئے راولپنڈی انتظامیہ کو ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ․اس موقع پر مختلف محکموں کے نمائندہ افسران نے انسداد ڈینگی سے متعلقہ کیے گئے اقدامات سے اجلاس کو بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :