ایبولا مثاثرہ ممالک میں رچ بس کر پھیل رہی ہے،عالمی ادارہ صحت

جمعہ 10 اکتوبر 2014 12:13

جنیوا/میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اکتوبر۔2014ء)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ایبولا اب سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کے دارالحکومتوں میں رچ بس گئی ہے اور یہ ہر قسم کے حالات میں پھیل رہی ہے۔مغربی افریقہ میں ایبولا سے سب سے زیادہ متاثر مملک میں گنی، سرائیلون اور لائبیریا شامل ہیں۔ایک بیان میں ڈبلیو ایچ او کے نائب سربراہ آئلوارد نے خبردار کیا کہ ان ممالک میں ایبولا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر ردِ عمل بگھڑتی ہوئی صورتِحال کے مطابق نہیں ہے۔

ابیولا سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تک 3860 ہے جن میں اکثریت کا تعلق مغربی افریقی ممالک سے ہے۔ ایبولا کے متاثرین میں 200 سے زیادہ طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔آئلوارد نے کہا کہ 12 دن پہلے جو حالات تھے اب صورتِحال اس سے ابتر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دارالحکومتوں میں یہ بیماری رچ بس گئی ہے، متاثرین میں سے 70 فیصد یقیناً اس بیماری کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

یہ بیماری ہر قسم کے حالات میں پھیل رہی ہے۔دارالحکومتوں میں یہ بیماری رچ بس گئی ہے، متاثرین میں سے 70 فیصد یقیناً اس بیماری کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ یہ بیماری ہر قسم کے حالات میں پھیل رہی ہے۔دریں اثنا سپین میں سات مزید افراد کو ابیولا سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر ہسپتال میں زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔ ان میں دو نائی بھی شامل ہیں جو میڈرڈ میں ابیولا کی شکار نرس رومیرو کے ساتھ رابطے میں رہے تھے۔