صحافی، ادیب معاشرے کے بہترین عکاس، پسے ہوئے طبقے کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتے ہیں،پیر حافظ محمود احمد

جمعہ 10 اکتوبر 2014 14:55

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اکتوبر۔2014ء) ممتاز عالم دین و روحانی شخصیت پیر حافظ محمود احمد نے کہا ہے کہ صحافی اور ادیب معاشرے کے بہترین عکاس ہوتے ہیں، یہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتے ہیں، خاور چودھری کے فکری کالم اور شاعری معاشرے کی اصلاح کا پہلو رکھتے ہیں ان کی صحافتی، علمی و ادبی خدمات قابل ستائش ہیں ، نثار علی خان نے خاور چودھری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرکے چھچھ کی نمائندگی کی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز کالم نگار اور ادیب خاور چودھری کے اعزا ز میں چھچھ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نثار علی خان کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب سے صدارتی خطاب میں کیا،اس موقع پر شاعر اور ڈی ایس پی حضرو سرکل سید شوکت گیلانی نے کہا کہ خاور چودھری، ڈاکٹر مسعود اختر اور نثار علی خان چھچھ کی نوجوان نسل کے نمائندے ہیں،ان کی صحافتی خدمات کو ہر دور میں سراہا جائے گا، سیاسی و سماجی رہنما محمد خالد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاور چودھری نے صحافتی، علمی و ادبی میدان میں جو مقام حاصل کیا ہے اس کے پیچھے ان کی انتھک محنت اور خداداد صلاحیتیں پوشیدہ ہیں، ماہر تعلیم سید کفایت بخاری نے خاور چودھری کی علمی، ادبی اور صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نثار علی خان نے ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرکے ہم سب کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے ، بابائے صحافت چھچھ انور مرزا نے کہا کہ خاور چودھری نے جس دھیمے انداز میں اپنی صحافتی خدمات کا لوہا منوایا ہے یہ انہی کا خاصا ہے، خوشی ہے کہ خاور چودھری کا جہاں بھی تذکرہ ہو گا چھچھ کا نام بھی روشن ہو گا، سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر مسعود اختر ، بزرگ صحافی طارق علی خان، پروفیسر نصرت بخاری ، پروفیسر رویز خان، عمران خان اور صفدر بھٹی نے کہا کہ خاور چودھری کی صحافت معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ کیلئے ہیں، وہ اپنی تحریروں اور حساس طبیعت سے وہ معاشرے کی بہترین عکاسی کرتے ہیں، مقررین نے معروف صحافی نثار علی خان کو بھی تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا، میزبان تقریب نثار علی خان نے خاور چودھری کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ چھوٹے اور خاور بہت بڑے ہیں اس لئے کچھ کہنے کی جسارت نہیں کر سکتا، نثار علی خان نے تمام شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، اپنے خصوصی خطاب میں خاور چودھری نے تمام مقررین اور میزبان شخصیت نثار علی خا ن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں چھچھ سے ہوں ، چھچھ کا قرض ادا کرنا چاہتا ہوں اور خواہش ہے کہ میری مٹی بھی چھچھ کی نذر ہو، تقریب میں ممتاز ادیب شفیق قاسم، ڈی ایم ڈیجیٹل کے اینکر پرسن آصف خان، نامور سیاسی شخصیت طارق دین، پروفیسر محمد زکریا، سابق ناظم نزاکت خان، پی پی پی تحصیل حضرو کے صدر نصیر جدون، چیئرمین چھچھ محافظ کمیٹی حاجی عارف حسین، جنرل سیکرٹری حاجی احسان خان، سابق وائس چیئرمین بلدیہ حضرو جاوید مجید خان، صدرپی ٹی آئی تحصیل حضرو جہانزیب خان، شاہین خان آف شینکہ ملک نسیم، ڈاکٹر سجاد محمود اعوان، ڈاکٹر عمر فاروق،نمبردار رفاقت حسین اعوان، ممتاز سوشل ورکر منصف خان،پرنسپل ویلکن گرامر ہائی سکول امجد خالد خان، نوجوان صحافی خالد محمود جلالیہ، رفاقت علی اعوان، شہزاد مرزا، اعجاز اکرم، ساجد محمود جلالیہ،خورشید آرائیں، حاجی شیراز خان سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔