ڈی سی ا و قصور کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 10 اکتوبر 2014 16:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔0 1اکتوبر 2014ء) ڈی سی ا و قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی سی او قصور کو ڈینگی ایکشن پلان 2014ء پر تفصیلاً بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی سی او نے یونین کونسل ایکشن کمیٹی کے بارے میں تفصیل معلوم کی جس پر ای ڈی او ہیلتھ نے اس کمیٹی کے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں اور اس عمل کو جاری رکھیں اور ڈینگی پر کام نہ کرنیوالے ملازمین اور افسران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا

متعلقہ عنوان :