دنیا میں ایبولا سے ہلاکتیں 4000 سے تجاوز کر گئیں،عالمی ادارہ صحت

امریکی ہوائی اڈوں پر افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ شروع،درجہ حرات دیکھاجائیگا،حکام

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 12:25

نیویارک/جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے بتایاہے کہ ایبولا کے نتیجے میں ہلاکتیں 4000 سے تجاوز کر چکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایاکہ اب تک اس وائرس کے نتیجے میں 4024 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں لائبیریا، گنی اور سیئیرالیون شامل ہیں۔اس کے علاوہ اخراجِ خون کی بیماری کے نتیجے میں سینیگال میں آٹھ جبکہ امریکہ میں ایک ہلاکت واقع ہو چکی ہے۔

ادھر نیویارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے پر ایبولا کے مریضوں کی سکریننگ شروع کی جا رہی ہے۔ ہوائی اڈے پر ایبولا سے متاثرہ ملکوں لائبیریا، سیئرالیون اور گنی سے آنے والوں مسافروں کا درجہ حرارت دیکھا جائے گا اور انھیں چند سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔

(جاری ہے)

آنے والے دنوں میں نیویارک ہی کے نیوآرک، شکاگو کے اوہیئر، واشنگٹن کے ڈلس اور ایٹلانٹا کے ہوائی اڈوں پر بھی سکریننگ شروع کی جائے گی۔

یہ قدم امریکی ریاست ٹیکسس میں ایبولا سے متاثرہ مریض کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ٹامس ڈنکن لائبیریا سے امریکہ آئے تھے اور ان میں ایبولا کی تشخیص امریکہ پہنچنے کے بعد ہی ہوئی۔عالمی ادار صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایبولا کے ہاتھوں اب تک 4033 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس مرض کے اب تک کل 8399 کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں زیادہ تر مغربی افریقہ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :