وزیراعظم شوکت عزیز سے وزیر مملکت برائے صحت شہناز شیخ کی ملاقات

اتوار 27 مئی 2007 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ حکومت صحت عامہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس ضمن میں بھاری رقوم خرچ کی جا رہی ہیں، صحت کے شعبہ کیلئے مزید فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں وزیر مملکت برائے صحت بیگم شہناز شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ایڈز، ہیپاٹائٹس اور ملیریا جیسے مہلک امراض کے علاج پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

شوکت عزیز نے کہا کہ حکومت احتیاطی اقدام سمیت علاج معالجے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے بیماریوں سے بچاؤ کے سلسلے میں عوام میں شعور کی بیداری کی مہم شروع کی گئی ہے ہسپتالوں میں تمام امراض کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی نسبت پاکستان میں صحت کی سہولیات بہت بہتر ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم نے نرسنگ سٹاف کی ہر ممکن تربیت پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے وزیر اعظم کو ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ملیریا سمیت دیگر امراض سے نمٹنے کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :