سوات ،مزید 2 افرادڈینگی وائرس کا شکا ر،تعداد 248تک پہنچ گئی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:09

سوات ،مزید 2 افرادڈینگی وائرس کا شکا ر،تعداد 248تک پہنچ گئی

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) سوات میں مزید 2 افرادڈینگی وائرس کا شکا ر،تعداد 248تک پہنچ گئی ،سیدوشر یف ٹیچنگ ہسپتال داخل ،تفصیلات کے مطابق سوات میں ڈینگی سے مزید 2رفراد متاثر ہوئے ہیں جن کو سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال داخل کرادیا گیاہے ہسپتال زرائع کے مطابق اب تک سوات میں مجموعی طور248افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جن میں اب تک238 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو لوث چکے ہیں اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں 10 مریض زیر علاج ہیں جن میں3 مرداور 7 خواتین شامل ہیں جبکہ چار مریض گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال سے فار غ کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :