محکمہ صحت نے ایبولا وائرس کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا

اتوار 12 اکتوبر 2014 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) محکمہ صحت پنجاب نے ایبولا وائرس کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ۔تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی خطرے کے پیش نظرآئسولیشن وارڈز بنائے جائیں اور دیگر ضروری تیاریاں کی جائیں۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر بھی اس حوالے سے ڈیسک قائم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔