جنرل ہسپتال میں نرسنگ سٹاف کے درمیان ”ڈینگی مکاوٴ زندگی بچاوٴ“ کے موضوع پر تقریری مقابلہ

وزیراعلی کی ہدایت پر ڈینگی کے مرض میں مبتلا افراد کے علاج کیلئے تمام وسائل نچھاور کیے جارہے ہیں‘ پرنسپل پی جی ایم آئی

اتوار 12 اکتوبر 2014 15:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے نرسنگ کے تدریسی نصاب میں ڈینگی کا مضمون شامل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ بیماروں کی نگہداشت کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کو اس بیماری کے بارے میں صحیح طور پر آگاہی فراہم کی جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈینگی اور پولیو آج کے دور کے بڑے طبی چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں جن سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں و پیرامیڈیکس سمیت ہر شعبہ زندگی کے افراد کو اپنا کردار نبھانا چاہیے۔ خصوصا نرسیں صحت کی سفیر بن کر صفائی کی ضرورت و اہمیت اور بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا پیغام گھر گھر پہنچاسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ ”ڈینگی مکاوٴ زندگی بچاوٴ“ کے موضوع پر نرسوں اور طالبات کے درمیان تقریری مقابلے کے اختتام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل پی جی ایم آئی نے نرسنگ سٹاف میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :