لیموں‘آم‘مالٹا اورپودینہ کی خوشبو دماغی امراض میں فائدہ مند ہے‘حکیم خالد

ذہنی امراض میں گلاب کی خوشبو انتہائی موثر ہے‘کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان

اتوار 12 اکتوبر 2014 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) مختلف پھولوں پھلوں اور ہربزکی خوشبو ذہنی امراض خصوصا ذہنی دبا وٴکو نمایاں طورپر کم کرتی ہے،پھلوں میں لیموں‘ آم اور مالٹے کی خوشبو ذہنی دبا وٴو امراض کم کرنے میں مدددیتی ہے ہربز میں پودینہ جبکہ پھولوں میں گلاب کی خوشبو انسان کے ذہنی و جسمانی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔سائنسی ترقی نے جہاں انسان کو ان گنت سہولتیں اور آسائشیں فراہم کی ہیں وہاں ذہنی دباوٴ اور نفسیاتی و ذہنی امراض میں بھی انتہائی اضافہ ہواہے۔

اس امر کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالدنے ”ہیلتھ پاک“کے زیر اہتمام منعقدہ ایک مجلس مذاکرہ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بعض خوشبوئیں سونگھنے سے ‘ذہنی امراض سے تعلق رکھنے والے مخصوص جینزمتحرک ہوجاتے ہیں اور خون کی کیمسٹری میں ایک مخصوص تبدیلی واقع ہوتی ہے جس سے ذہنی امراض خصوصا ذہنی دبا وٴکم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

اانسانی دماغ کا اہم حصہ ہیپو کیمپس یادداشت کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ رات کے وقت خوشبو سونگھنے سے دماغ کے اس اہم حصہ کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے اور انسان کی یادداشت کو مضبوط بنا دیتی ہے۔گلاب کی خوشبو نیند لانے میں بھی فائدہ مند ہے اوراچھی نیند جسمانی و ذہنی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :