ژوب مختلف علاقوں میں خسرے کی وباء ،متعدد بچے متاثر

پیر 13 اکتوبر 2014 16:13

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء)ژوب مختلف علاقوں میں خسرے کی وباء متعدد بچے متاثر ہو گئے محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیج دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ژوب کے مختلف علاقوں میں خسرے کی وباء سے متعدد بچے متاثر ہو گئے ذرائع کے مطابق اب تک بائیس بچے متاثر ہوئے ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد شاہ کاکڑ نے بتایا کہ بچوں کی خسرے سے متاثر ہونے کی اطلاع ملتے ہی تمام متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجوا دی سول ہسپتال ژوب میں بھی تمام انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔