جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے بل کی تیاری کیلئے سب کمیٹی قائم

پیر 28 مئی 2007 17:33

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2007ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک و زراعت نے ایگریکلچر بیسٹ سائیڈ بل 2006ء کی مشاورت کیلئے ایک سب کمیٹی ڈاکٹر عبدالقار خانزادہ کی سربراہی میں بنا دی ہے جو وزارت خوراک و زراعت کے ساتھ مل کر جعلی ادویات کے بل پر غور کریگی سب کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا سب کمیٹی میں ڈاکٹر روزینہ طفیل، شمشاد بچانی، ثمینہ خالد گھرکی، سید قربان علی شاہ، اسحاق احمد خاکوانی، پیر سید آفتاب شاہ جیلانی اور مولانا فیاض الرحمن شامل ہیں۔