کراچی، طلبا کی ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں انہیں نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی صحت مند رکھتی ہیں ،ڈاکٹرظفراقبال
پیر 13 اکتوبر 2014 17:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) طلبا کی ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں انہیں نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی صحت مند رکھتی ہیں۔ جامعہ اردو کے قیام کے بارہ سال بعد پہلی بار ہفتہ طلبا کا انعقاد اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ہفتہ طلبا کی افتتاحی تقریب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کسی بھی تعلیمی ادارے کا اہم ترین جز ہیں، اگر یہ دونوں فعال ہیں تو جامعہ کو تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔طلبا کو تفریحی اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا جامعہ کی ذمے داری ہے ۔یہی طلبا مستقبل میں صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طلباجامعہ کا اثاثہ ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم اور کیریئر کے ساتھ ساتھ جامعہ کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے بھی کام کریں تاکہ جامعہ اردو کا شمار بھی ملک کی بہترین جامعات میں ممکن ہوسکے۔
کنوینر ہفتہ طلبا ، عبدالحق کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار نے کہا کہ ہفتہ طلباء کے انعقاد کا اصل مقصد طلباء کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور ان کو مقابلے کی سطح پر آگے لانا ہے۔ ان پروگرامز سے نہ صرف جامعہ کا تدریسی و تعلیمی ماحول بہتر ہوگا بلکہ باصلاحیت طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔کنوینر ہفتہ طلبا گلشن کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ذاتی توجہ اور کوشش کے باعث جامعہ کے قیام کے بارہ سال بعد پہلی بار ہفتہ طلبا کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ان پروگراموں کو کامیاب بنانا طلباکی ذمے داری ہے تاکہ جامعہ کے وقار میں مزید اضافہ ہوسکے۔ریٹائرڈبریگیڈیئر ڈاکٹر قاری فیوض الرحمان نے کہا کہ تمام جامعات میں مقابلہ حسن قرات کا اہتمام ہوناچاہئے تاکہ طلبا میں قرآن پاک کی تلاوت کا جذبہ اجاگر ہو۔ہر مسلمان کو رحمت و برکت کے لئے باقاعدگی سے تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کو اپنا معمول بنانا چاہئے۔ پروگرام میں رئیس کلیہ مطالعات مذاہب پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجاد، ڈاکٹر وسیم الدین ،ڈاکٹر اشرف خرم،عطیہ نعیم، سہیل انجم، محمد افضال کے علاوہ اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے بعد مقابلہ قرات کا اہتمام کیا گیا۔ گلشن کیمپس میں مقابلہ قرأت میں پہلا انعام شعبہ زولوجی کی افشاں رانی نے دوسراا نعام فارمیسی کے سجاد نواز نے ، تیسرا انعام فاطمہ عبیر نے جبکہ عبدالحق کیمپس میں شعبہ عربی کے احسان اللہ نے پہلا عربی کے ہی نوید اسفر نے دوسرا ،ا نگریزی کے ارشاد مرتضی اور اسلامیات کے حافظ عثمان ظہور نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ہفتہ طلبا کے سلسلے میں بروز منگل عبدالحق کیمپس میں صبح دس بجے اور گلشن کیمپس میں صبح گیارہ بجے مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام کیاگیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.