کراچی، پی پی کے جلسے میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحت طبی کیمپ لگایا جائیگا ،سید امیر حسین شاہ

پیر 13 اکتوبر 2014 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے18اکتوبر کو مزار قائد پرہونیوالے جلسے میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان کے تحت طبی کیمپ بھی لگا یا جائیگا اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،جدید سہولتوں سے آراستہ 2 ایمبولینس ،20ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اور سیکڑوں پیرا میڈیکس کو الرٹ رکھا جائیگا ۔

اس حوالے سے پیر کے روز جناح اسپتال کراچی میں پیپلزپیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان کے مرکزی صدر سید امیر حسین شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلزپیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی نائب صدر عبد الرحمن سانگی ،مرکزی جنرل سیکریٹری احسان جتوئی سمیت سندھ بھر کے مختلف اضلاع اوریونٹ کے ذمہ داروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں پیپلزپیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی صدر سید امیر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی قیادت کے احکامات پر 18اکتوبر کو مزار قائدپرہونیوالے جلسے کے موقع پر ایک طبی کیمپ لگایا جائیگا جلسہ گاہ کے اندر بھی پیرا میڈیکس کی ٹیم موجود ہوگی جبکہ جلسہ گاہ کے باہر لگائے گئے طبی کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سمیت رضاکاراپنی خدمات مرتب کردہ شیڈول کے مطابق سر انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیونکہ ملکی تاریخ کایہ سب سے بڑا اور تاریخی جلسہ ہو گا اس لئے کراچی سمیت سندھ بھر کے پیرا میڈیکس طبی کیمپ ہر وقت موجود رہیں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی نائب صدر عبدالرحمن سانگی نے کہا کہ طبی کیمپ کے حوالے سے انتظامات کو مشاور ت کے ساتھ حتمی شکل دیدی گئی ہے اور جن افراد کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں وہ انتہائی ذمہ داری کامظاہر ہ کریں ۔پیپلز پیرا میڈیکس کے سندھ بھر کے کارکنان اور ذمہ داران ہر صورت طبی کیمپ کوجوائن کریں۔عبد الرحمن سانگی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ پارٹی کی اندر نئی روح پھونکیں گا اور یہ جلسہ کسی انقلاب سے کم نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :