پنجاب میں مزید 5 افراد ڈینگی کا شکار،مجموعی تعداد 249ہوگئی

پیر 13 اکتوبر 2014 18:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں مزید 5افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 249تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کا شکار ہونیوالے پانچ افراد میں سے تین کا تعلق راولپنڈی،ایک شیخوپورہ اور ایک کا تعلق لاہور سے ہے،متاثرہ افراد کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اورمیو ہسپتال لاہور میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ اکتوبر کے اختتام تک متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی ہوجائے گی۔رواں برس صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 249تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :