سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ ہیلتھ کے 5 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

پیر 13 اکتوبر 2014 22:07

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ ہیلتھ میں 5 کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ کو مزید دو ماہ کی مہلت دیتے ہوئے درخواست گذاروں کو مستقل کرنے کے احکامات جار کر دیئے ۔ کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عزیز الرحمن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔

دوران سماعت ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے توہین عدالت کی درخواست پر عدالت سے ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے مہلت طلب کی ، جس پر عدالت نے ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے مزید دو ماہ کی مہلت دیتے ہوئے ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ درخواست اعجاز حسین ، کاشف سمیت پانچ ملازمین کی درخواست پر محکمہ ہیلتھ کے تحت چلنے والے نرسنگ اسکول کے ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔

(جاری ہے)

درخواست گذاروں کو مستقل کرنے کے بجائے انتظامیہ نے ان کی جگہ دوسرے ملازمین کو تعینات کر دیا تھا ، جس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار 2006 ء سے محکمہ ہیلتھ میں کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں ۔ دوسرے ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے اور ان کو مستقل نہیں کیا جا رہا ۔

متعلقہ عنوان :