ہالی ووڈ ڈرامہ فلم”کیمپ ایکسرے“17اکتوبرسینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 14 اکتوبر 2014 12:52

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم”کیمپ ایکسرے“17اکتوبرسینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء)ہالی ووڈ کی صفِ اول کی ہیروئن کرسٹین اسٹیورٹ کی نئی ہالی ووڈ ڈرامہ فلم”کیمپ ایکسرے“کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر و ہدایتکارپیٹر سیٹلر کی اس فلم میں کرسٹین اسٹیورٹ کے علاوہ پیمن مادی،جولیا ڈفی،جان کیرول لنچ،لین گیریسن اور جوزف جولیان سوریا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایلن گولڈ اسمتھ وین اور ڈیوڈ گورڈن گرین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گونتاناموبے جیل کے عارضی ڈی ٹینشن ایریا کیمپ ایکسرے میں نئے گارڈ کے طور پر تعینات ہونے والی آرمی آفیسر ایمی کول(کرسٹین اسٹیورٹ)کے گرد گھوم رہی ہے جو اس ڈی ٹینشن کیمپ کی جیل میں موجودعلی عامر(پیمن مادی)نامی ملزم سے غیرمعمولی حد تک دوستی بڑھا لیتی ہے۔

10لاکھ ڈالرکے بجٹ سے بنائی گئی ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم کیمپ ایکسرے آئی ایف سی فلمز کے تحت17اکتوبرکو امریکی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔