امام کعبہ عبد الرحمان السدیس چھ رکنی وفد کے ہمراہ جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے ، فیصل مسجد میں جمعہ کا خطبے دیں گے ،وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق

پیر 28 مئی 2007 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2007ء) وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق نے کہا ہے کہ امام کعبہ عبد الرحمان السدیس چھ رکنی وفد کے ہمراہ جمعرات کو پاکستان پہنچے گے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہو ں نے کہاکہ وزیرا عظم شوکت عزیز کی جانب سے معزز مہمان کے اعزاز استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ امام کعبہ صد ر پرویز مشرف سے جعمہ کو ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  امام کعبہ فیصل مسجد میں جمعے خطبہ دیں اور نماز پڑھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آبا د،راولپنڈی اور گرد نواح کے علاقوں سے نماز جمہ کی ادائگی کے لئے ہزاروں افراد کی فیصل مسجد آمد کے پیش نظر مقامی انٹظامیہ سے مل کر تمام ضروری اقداما ت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ مذہبی امو ر کی وزارت کی جانب سے امام کعبہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گاجس میں وزراء‌،دینی مدار س سے تعلق رکھنے والے افراد اور اراکین پارلیمنٹ‌ شرکت کریں گے ۔وفاقی وزیر کے مطابق امام کعبہ روانگی سے قبل ایک دن مری میں بھی قیام کریں گے ۔