ضلع بھکر میں تین روزہ پولیو مہم شروع‘16اکتوبر تک جاری رہے گی

منگل 14 اکتوبر 2014 13:07

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) گز شتہ روز ضلع بھر میں تین رو زہ پو لیو مہم شر وع کر دی گئی مہم16اکتو بر تک جا ری رہے گی ، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر اکرا م مبا ر ک کا کہنا ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے2 لاکھ 55ہزار 241بچوں کو پولیو کے خلاف مدافعتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ، 658ٹیموں کو ویکسی نیشن کیلئے تعینات کیا گیا ہے، یونین کو نسل او ر ایریا انچارج کے علا وہ موبائل اور فکسڈ ٹیمیں محکمہ صحت کے اداروں ،ریلوے سٹیشن ،اور جنرل بس اسٹینڈ پر بھی بچوں کو قطرے پلائیں گی،،تمام سنٹر پر ویکسین مہیا کر دی گئی ہے ،تما م یو سی ایم کو ہد ایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سپر ویژن میں اغوا ن آبا دی ،خا نہ بد و ش ،ہا رڈ ایر یا جا ت اور عا م شہر ی علا قوں میں پا نچ یا پا نچ سا ل سے کم بچو ں کو پو لیو کے قطر ے پلا ئیں جا ئیں،اس طر ح تین روز ہ راؤنڈ میں محکمہ صحت کے کل 1253ممبران حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ گز شتہ ما ہ میں دریا خا ن کے نوا حی علا قہ مجو کہ میں اٹھا ر ہ ما ہ کی کبرا نا مہ بچی میں پو لیو وا ئر س کی تصد یق ہو ئی تھی -

متعلقہ عنوان :