پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، مزید 25افراد ڈینگی وائرس کا شکار ، مجموعی تعداد 310تک پہنچ گئی

منگل 14 اکتوبر 2014 14:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پنجاب حکومت کی کوششوں کے باوجود صوبہ میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، پنجاب میں مزید 25افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 310تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثر ہونیوالے 25افراد میں سے 19کا تعلق راولپنڈی،3 اٹک اور 2 کا تعلق لاہور سے ہے،متاثرہ افراد کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک اور میو ہسپتال لاہور میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ اکتوبر کے اختتام تک متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی ہوجائے گی ،لاہور شیخوپورہ اور راولپنڈی میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ رواں برس راولپنڈی سے 206افراد وائرس سے متاثر ہوئے ۔رواں برس صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 310تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :