گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملوں سے واجبات کی فوری ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی‘ عرفان دولتانہ

منگل 14 اکتوبر 2014 14:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے جس طرح دن رات سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے اورذاتی طو رپر ریسکیو ، ریلیف اور بحالی کے کاموں میں حصہ لیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ دھرنے دینے والوں نے پانی میں گھرے لوگوں کے ساتھ بد ترین بے حسی کامظاہر ہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے ،گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملوں سے واجبات کی فوری ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔دھرنوں اوراحتجاج کی سیاست نے ملک کی معیشت کا قتل عام کیاہے اور ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔دھرنے دینے والوں نے سازش کے تحت ملک وقوم سے دشمنی کی،ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کی ناپاک سازش بے نقاب ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث ملک وقوم کو پہنچنے والے نقصان کا دلجمعی، محنت،دیانت، عزم اور ہمت سے کام کر کے ازالہ کریں گے ہم نے سیلاب کے باعث اتنے وسیع پیمانے پر تباہ کاری نہیں دیکھی ۔پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات کے باعث ہزاروں افراد کی جانیں بچائی گئیں۔