حکومت پنجاب کا محکمہ صحت کی طرف سے عوام کو فراہم کردہ سہولیات کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

منگل 14 اکتوبر 2014 15:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) حکومت پنجاب کا محکمہ صحت کی طرف سے عوام کو فراہم کردہ سہولیات کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ‘ سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 182 مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن اسسٹنٹس (ایم ای ایز) بھرتی کئے جائینگے جو بنیادی ہیلتھ مراکز ‘ رورل ہیلتھ اور تحصیل ہیلتھ کوارٹروں اور ہسپتالوں میں عوام کو فراہم کردہ صحت کی سہولیات کا جائزہ لیکر ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ ضلعی حکومت کو فراہم کرینگے ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ کیلئے ایم ای ایز پہلے سے ہی کام کررہا ہے جبکہ نئی بھرتی ہونیوالے ایم ای ایز صرف محکمہ صحت کی مانیٹرنگ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :