حکومت پنجاب کا ڈینگی اور پولیو مہم کے حوالہ سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پمفلٹ گرانے کا فیصلہ

منگل 14 اکتوبر 2014 15:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) حکومت پنجاب کا ڈینگی اور پولیو مہم کے حوالہ سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پمفلٹ گرانے کا فیصلہ‘ ذرائع کے مطابق پولیو اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیو اور ڈینگی کے حوالہ سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی پمفلٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے گرائے جائینگے تاکہ عوام میں پولیو اور ڈینگی کے حوالہ سے شعور بیدار کرنے میں مدد مل سکے حکومت نے یہ اقدام پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اٹھایا ہے۔