گورنمنٹ میاں منشی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ لگایاگیا

منگل 14 اکتوبر 2014 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) گورنمنٹ میاں منشی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک کیمپ لگایاگیا جس میں لوگوں کو ڈینگی سے نجات کے بارے میں آگاہی دی گئی اور مچھروں سے بچنے کی تراکیب بتائی گئیں اور ہسپتال کی طرف سے لوگوں میں (Mosquito Repellant) کے ساشے اور ڈینگی کے بارے میں لٹریچر تقسیم کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :