چلڈرن ہسپتال میں جدید ترین ایم آرآئی مشین نصب کر دی گئی

منگل 14 اکتوبر 2014 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی جانب سے فراہم کردہ 180ملین روپے کے فنڈز سے چلڈرن ہسپتال لاہور میں جدید ترین ایم آر آئی مشین نصب کر دی گئی ہے جس نے تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔یہ بات وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال میں نصب کی جانے والی جدید ترین ایم آر آئی مشین کے معائنہ کے بعد بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں جدید ترین مشین نصب ہونے سے ایم آر آئی کرانے والے مریضوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ اس موقع پر ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور بھی موجودتھے۔ پروفیسر احسن وحید راٹھور نے بتایا کہ ہسپتال میں نصب کی جانے والی ایم آر آئی مشین کا شمار جدید ترین مشینوں میں ہوتا ہے اوراس مشین کے ذریعے مریضوں کے پیچیدہ امراض کی تشخیص آسانی کے ساتھ کی جاسکے گی۔