چیچہ وطنی،راستہ دینے کے تنازعہ پردو افراد نے بہیمانہ تشدد کرکے پولیس کانسٹیبل کو موت کی نیندسلا دیا

منگل 14 اکتوبر 2014 21:56

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) چیچہ وطنی میں راستہ دینے کے تنازعہ پردو افراد نے بہیمانہ تشدد کرکے پولیس کانسٹیبل کو موت کی نیندسلا دیا، پولیس کے مطابق تھانہ شاہکوٹ میں تعینات موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل محمد رفیق پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے گاوٴں99،بارہ ایل جارہا تھا کہ 94،بارہ ایل کے قریب چارے سے لوڈ گدھا ریڑھی نے اسے راستہ نہ دیاجس پر پولیس کانسٹیبل کی گدھا ریڑھی پر سوار دو افرادسے تلخ کلامی ہوگئی جنہوں نے طیش میں کانسٹیبل پر تشدد شروع کردیا جس سے مقتول موقع پر ہی دم توڑ گیا،پولیس نے ایک ملزم اللہ بخش کو گرفتار کرلیا تاہم اسکا دوسرا ساتھی عظیم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، 55سالہ مقتول آٹھ بچوں کا باپ تھاجس کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :