پنجاب میں ڈینگی کے مزید 11کیس سامنے آ گئے

بدھ 15 اکتوبر 2014 12:18

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 11کیس سامنے آ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے۔ گیارہ مزید کیس سامنے آ گئے ہیں۔ مریضوں کی مجموعی تعداد تین سو اکتیس تک پہنچی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راوالپنڈی کے دس اور چکوال سے تعلق رکھنے والے ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ آٹھ مریض ہولی فیملی اسپتال میں اور دو مریض ڈی ایچ کیو میں زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد تین سو اکتیس تک جا پہنچی ہے۔ راوالپنڈی میں دو سو ستائیس لاہور میں چونتیس اور شیخوپورہ میں تینتیس مریض سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :