تعلیم میں کامیابی کیلئے محنت و لگن کی ضرورت ہوتی ہے، ناصر علی شاہ بخاری

بدھ 15 اکتوبر 2014 15:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) کیسبٹ کا سالانہ کنویشن ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے 800 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی اس موقع پر چیف گیسٹ چیئرمین کے ایس بی گروپ ناصر علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے حصول میں کامیابی کیلئے مقصد اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے کمپیوٹر کی دنیا میں راج کرنے والے بل گیٹ کو کالج سے نکال دیا گیا تھا تاہم اس نے ثابت کیا کہ اپنے مشن و مقصد میں کامیابی ڈگری سے بڑھ کر ہے۔

(جاری ہے)

چانسلر عارف علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے ذریعے ہی دنیا میں ترقی کی جا سکتی ہے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ ڈائریکٹر حسن عامر نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی ہم تعلیم میں معیار پر یقین رکھتے ہیں۔ ڈین کرامت اللہ حسینی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کیسبٹ سے فارغ طلبہ و طالبات اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ علم کے حصول کیلئے محنت ضروری ہے۔ تقریب سے ڈاکٹر عبدالکبیر قاضی نے بھی خطاب کیا تقریب میں معیز خانزادہ و دیگر نے انتظامی امور انجام دیئے بعدازاں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا اور پچیس پچیس ہزار روپے کیش انعام بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :