موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ناک ، کان، گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا

بدھ 15 اکتوبر 2014 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ناک ، کان، گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے اور بڑے و چھوٹے تمام عمر کے افراد بڑی تعداد میں بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، گلے کی خرابی ، نزلہ ، زکام ، کھانسی کے ساتھ بخار کی علامات ظاہر ہونے پر مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے کلینکوں پر رش لگ گیا۔ اس حوالے سے فزیشنز اور ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ خشک موسم اور بے جا آلودگی سمیت ٹھنڈے پانی اور چٹ پٹی چیزوں کے استعمال سے ناک ، کان ، گلے کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان بیماریوں کا شکار چھوٹے بچے اور بوڑھے زیادہ ہوتے ہیں لہٰذ والدین بچوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی نہ برتیں ۔ بچے ، بوڑھے ، جوان مرد و خواتین فوری طور پر ٹھنڈے پانی ، کولڈ ڈرنکس ، کھٹے مشروبات ، چٹ پٹی و تلی ہوئی اشیا ، غیر معیاری بناسپتی گھی وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں اور ایئر کنڈیشن کا استعمال فوری طور پر بند کر دیا جائے ۔ نزلہ اور زکام کی صورت میں گرم پانی کے غرارے اور گرم مشروبات کاا ستعمال مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں ، بڑوں ، بوڑھوں میں سانس لینے مشکل پیش آئے تو بھاپ مفید ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :