استاد بخاری کالج دادو کے جواں سال لیکچرر غلام حسین کھوسو جگر کی ٹرانسپلانٹیشن کے لئے لاہور پہنچ گئے

بدھ 15 اکتوبر 2014 17:42

حیدرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) استاد بخاری کالج دادو کے جواں سال لیکچرر غلام حسین کھوسو جگر کی ٹرانسپلانٹیشن کے لئے لاہور پہنچ گئے جہاں سے وہ جلد بھارت روانہ ہونگے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز کالج کوٹری کی پرنسپل پروفیسر امِ کلثوم عباسی، تمام اساتذہ اور اسٹاف نے 50 ہزار رپے جمع کر کے امدادی مہم میں حصہ لیا۔

مذکورہ لیکچرر کی امداد کے سلسلے میں بوائز ڈگری کالج کوٹری کے اسٹاف سیکریٹری خلیل میمن ، فضل چانڈیو، نذیر شاہانی اور دیگر نے سندھ پروفیسر لیکچرر ایسو سی ایشن (سپلا) کی مدد سے سندھ بھر کے کالج اور مخیر حضرات سے بیمار لیکچرر غلام حسین کھوسو کے لئے امدادی مہم تیز ہو گئی ہے ۔ بدین ڈسٹرکٹ کے کالجوں سے تین لاکھ ، دادو ڈسٹرکٹ سے دو لاکھ ، کوٹری بوائز اور گرلز کالجوں نے ایک لاکھ جبکہ ٹنڈو الہیار سے 55ہزار روپے موصول ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن ایسو سی ایشن سندھ کے سیکریٹری پر ویز احمد شیخ ، ایسو سی ایشن کے لائبریرین عبد اللہ بروہی ، حیدر آباد سافٹ بال کی چےئر پر سن عائشہ ارم نے بھی سندھ کے تمام اساتذہ اور اندرون اور بیرون ملک مخیر حضرات اور ہیو من رائٹس کی تنظیموں ، انصار برنی ویلفےئر ٹرسٹ ، حیدر آباد سٹی ویلفےئر کے صدر اسلم دیسوالی اور دیگر سے مالی امداد کی پر زور اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :