ایبولاسے بچاؤکے لئے ہنگامی اقدامات کرناہوں گے،صدر اوباما

جمعرات 16 اکتوبر 2014 11:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء)صدر بارک اوباما نے امریکا میں ایبولا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور ہنگامی اقدامات پر زور دیا ہے، وائٹ ہاؤس میں اپنے معاونین کے اجلاس کے بعد امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ امریکی سرزمین پر ایبولا وائرس پھیلنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور اور ہنگامی اقدامات کریں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایبولا وائرس پھیلنے کے خطرات کم ہیں۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے افریقی ممالک کی مدد کی ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک کو اس ضمن امداد دینا دراصل اپنے ہی عوام کے صحت پر سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔