پاکستان میں ایبولا وائرس کا خطرہ،متاثرہ ممالک کے مسافروں کی 21 روز تک مانٹیرنگ کی ہدایت

جمعرات 16 اکتوبر 2014 13:30

پاکستان میں ایبولا وائرس کا خطرہ،متاثرہ ممالک کے مسافروں کی 21 روز تک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) ایبولا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومتوں نے انتظامات کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے متاثرہ ممالک سے آنیوالے افراد کی اکیس روز تک مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ صوبوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مختلف ہسپتالوں میں ایبولا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ افریقی ممالک سے آنے والوں کی اکیس روز تک مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور متاثرہ ممالک سے آنے والوں کی اطلاعات اور پتے ای ڈی او ہیلتھ تک بھی پہنچائے جائیں انہوں نے ایئر پورٹس پر سکریننگ کے اعلانات کا بھی بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :