گھانا کے مڈ فیلڈر مائیکل اسین ایبولا وائرس کا شکار نہیں ، اے سی میلان نے سختی سے تردید کردی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:29

میلان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء ) اے سی میلان نے اس بات کی سختی سے تردید کردی ہے کہ گھانا کے مڈ فیلڈر مائیکل اسین ایبولا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جب وہ قومی ٹیم کے ساتھ فرائض انجام دے رہے تھے گھانا میں اختتام ہفتہ پر سامنے آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسین کا جان لیوا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد علاج معالجہ ہورہا ہے تاہم کھلاڑی کے سری اے کلب نے جاری ایک بیان میں کہا کہ اے سی میلان نے واضح طور پر اس کے کھلاڑی سے متعلق باہر سے آنے والی مبینہ اطلاعات کی تردید کی ہے اس قسم کی اطلاعات بالکل بے بنیاد ہیں اور کلب کے کسی ملازم کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ایک رپورٹ میں اے سی میلان کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اسین ایبولا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جبکہ کلب نے دعویٰ کیا کہ کسی ملازم نے کسی نیوز ادارے سے بات نہیں کی تھی کھلاڑی کا فوری طورپر ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان خدشات کو رد کیا گیا ہے اس کے ساتھ ایک تصویر بھی کاری کی گئی جس میں انہیں انگوٹھا دکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اسین کا کہنا تھا کہ میں بالکل فٹ ہو اور صحت مند ہوں انٹرنیٹ پر جاری افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے میں ایبولا وائرس میں مبتلا نہیں اور باقاعدہ ٹریننگ میں حصہ لوں گا لوگوں کو اس حوالے سے مذاق نہیں کرنا چاہیے۔