پنجاب میں رواں سیزن میں ڈینگی سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آ گیا ، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء ) پنجاب میں رواں سیزن میں ڈینگی سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آ گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر سے رپورٹ طلب کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمار ٹاؤن امن پارک کا رہائشی 26سالہ اویس ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اسکی 8اکتوبر کو موت واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

ڈینگی سے ہلاکت کی تصدیق کے لئے رپورٹس آنے کے بعد گزشتہ روز اسے پنجاب میں رواں سیزن میں ڈینگی سے ہلاکت کا پہلا کیس ڈیکلیئر کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے علاج معالجے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 72نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 386ہوچکی ہے جس میں سے 44مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

متعلقہ عنوان :