کاروبار اور کاروباری طبقہ کا اعتماد بحال کرنے کیلئے اقتصادی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے ‘ پیاف

جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) پیاف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کاروبار اور کاروباری طبقہ کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقتصادی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے ،ملکی اقتصادیات کا رخ متعین کرنے کیلئے قومی اقتصادی حکمت عملی کی موجودگی بے حد ضروری ہے ،مختلف شعبوں میں سست روی اور بے یقینی کے ماحول کی وجہ سے شرح نمو میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں پیاف کے چیئرمین ملک طاہرجاوید ،سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ اور وائس چیئرمین امجد علی جاوا نے یقین کا اظہار کیاکہ ایک دفعہ ملک میں اقتصادی پالیسیوں کو سیاسی صورتحال اور اس کے اثرات سے نکال لیا گیا تو پاکستان کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کی شہ رگ بن جائے گا اس لیے پیاف کے رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں اور کاروباری طبقہ کی مشاورت سے دس سالہ اکنامک پلان تیا ر کیا جائے جو خارجہ سرمایہ اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرسکے گا ۔پیاف کے رہنماوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ تمام سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا جائے اور اچھے کام کی طرف پیش رفت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :